مبینہ آڈیو لیک، چیف جسٹس از خود نوٹس لیں، وزیر داخلہ
ججز کے اہل خانہ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک نئی آڈیومنظرعام پرآئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گفتگو سے ہر پاکستانی کے ذہن میں تشویش ابھرتی ہے، کیا ملک کے فیصلے گھر والوں کے کہنے کےمطابق ہو رہے ہیں؟ گھریلو خواتین پارٹی کارکنوں کوغداری پر اکسائیں گی تو بات تو ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ معزز جج صاحبان کے گھر والے اس طرح کی گفتگو میں ملوث ہیں؟ ملک میں گروپ بندی اورتقسیم پیدا کی جارہی ہے، فیصلے ضد اور اناکی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں، پنجاب الیکشن نہ ہوا تو مارشل لاء لگے گا، ایک اور مبینہ آڈیو لیک
رانا ثناء کا کہنا تھا کہ معزز جج صاحبان کے گھر والے اس طرح کی گفتگو میں ملوث ہیں؟ گفتگو کے نتائج پوری دنیا دیکھ رہی ہے، اس طرح کی گفتگو کے پوری قوم پر مضر اثرات پڑ رہے ہیں، اس طرح کی گفتگو نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیاہے، اس گفتگو کا از خود نوٹس لیناچاہیے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پتا چلایا جائے کہ یہ گفتگو اصلی ہے یا نقلی؟ سامنے آنے والی گفتگو کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے، گفتگو درست ہے تو پھر اس پر پوچھ گچھ ہونی چاہیے، ملک میں گروپ بندی اور تقسیم پیدا کی جارہی ہے، بابا رحمتے کی بھی ایک آڈیو لیک سامنےآئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ بھی گفتگو میں فیصلوں کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، آڈیولیک میں چیف جسٹس کو فوری فیصلے کا کہا جا رہا ہے۔