پاکستانی ٹیم ون ڈے ورلڈکپ جیتے گی، مکی آرتھر پر عزم
حال ہی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ڈائریکٹر بننے والے مکی آرتھر نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم ورلڈکپ جیتے گی اور کھیل کے تینوں فارمیٹس میں نمبر ون ٹیم بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خیال رہے کہ آرتھر، جنہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں ٹیم کو قریب سے فالو کیا، نے بھی بابر اعظم کی بطور کھلاڑی شاندار مستقل مزاجی اور ارتقاء کی تعریف کی لیکن انہوں نے اعتراف کرتے ہوئ کہا ہے کہ ان کی بیٹنگ میں بہتری کی ابھی بھی گنجائش ہے اور وہ اس کے لیے اس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں، مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر
ایک انٹرویو کے دوران قومی ٹیم کے نئے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا اس کے ہاتھ ہیں کیونکہ اس کے پاس شاندار ٹیلنٹ ہے، جب گرانٹ بریڈ برن نے مجھے پہلی بار کہا اس آدمی کو پریکٹس میں دیکھو تو میں حیران رہ گیا۔ میں نے اس جیسا ٹیلنٹ کبھی نہیں دیکھا۔
مکی آرتھر نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ میں جانتا تھا وہ ٹیم کا اہم حصہ بننے والا ہے۔ یقین ہے اس وقت نمبر ایک بلے باز ہے اور وہ ایک شاندار ٹیلنٹ ہے۔ مجھے لگتا ہے اس کے بیٹنگ میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ میں اسے چیلنج کرتا رہوں گا۔ کیونکہ قومی کپتان لیجنڈ بننے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں، مکی آرتھر کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی مضحکہ خیز ہے، رمیز راجہ
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ جانتا تھا ایک وقت تھا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیساتھ بہت جذباتی طور پر منسلک تھا، یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے کے بعد ہماری منزل ورلڈکپ جیتنا ہے اور ٹیم کو تمام فارمیٹس میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بنانا ہے، پاکستان کے پاس یقینا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے،