ایران، سعودیہ سفارتی تعلقات کی بحالی سے خطے میں استحکام آئیگا، بلاول

بلاول بھٹو کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسی طرح بلاول بھٹو نے ایرانی عوام کو مبارکباد دی۔

اپنے ایرانی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے خطے کی ترقی اور استحکام میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div