ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پرعدم اعتماد کا اظہارکردیا

ٹی ٹی پی میں اختلافات کی بنیادی وجوہات میں معاشی مشکلات سرفہرست ہیں
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم پرتحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپوں میں دراڑپڑگئی ،اور ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پرعدم اعتماد کا اظہارکردیا۔

ٹی ٹی پی میں اختلافات کی بنیادی وجوہات میں معاشی مشکلات سرفہرست ہیں۔ معاشی مشکلات کے باوجود کمانڈرز کے شاہانہ طرز زندگی میں کوئی کمی نہ آئی۔ کمانڈروں کے پاس گاڑیوں اور پیسے کی فراوانی اختلاف کی بنیادی وجہ ہے۔

تحریک طالبان کے نچلے درجے کے ارکان کیمپوں یا پھر بنیادی سہولتوں سے محروم سرحدی گاؤں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ ٹی ٹی پی قیادت افغانستان کے بڑے شہروں میں پرتعیش گھروں میں لطف اندوز ہورہی ہے۔

ٹی ٹی پی قیادت کے مالی مفاد کے لیے نام نہاد جہاد کے نام پر نچلے درجے کے کارکنوں کی قربانی طویل عرصے سے جاری تھی جبکہ حقیقت میں ٹی ٹی پی قیادت کا نظریہ جہاد نہیں بلکہ مالی مفاد ہےتاہم اب اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

آپسی اختلافات کے باعث ماتحت دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی دھمکی دے دی۔

terrorism in pakistan

Tehreek e Taliban Pakistan (TTP)

sub groups

expressed distrust

central leadership

Tabool ads will show in this div