نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، احسان اللہ کو نہ کھلانے پر محمد عامر برہم

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، احسان اللہ کو نہ کھلانے پر محمد عامر برہم
<p>File photo</p>

File photo

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو نہ کھلانے پر ٹیم انتظامیہ پر برہم ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں محمد عامر نے لکھا کہ احسان اللہ حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور افغانستان سیریز میں زبردست باؤلر کے طور پر سامنے آئے، اس طرح وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پلیئنگ الیون میں جگہ کے مستحق ہیں۔

خیال رہے کہ احسان اللہ پی ایس ایل 8 میں 22 وکٹیں لینے کے بعد دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر تھے۔

بعد ازاں اس نے اپنا T20I ڈیبیو افغانستان کے خلاف کیا اور وہ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Tabool ads will show in this div