سعودیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عیدالفطر جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے

زندگی اللہ کی امانت ،اس کو سنوارو،زبان،رنگ اور نسل سے اوپر انسانیت ہے، خطبات
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں جمعے کو عیدالفطر جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ نمازِ عید کے لیے مساجد اور عیدگاہوں میں اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے۔لاکھوں افراد نے رب کے حضور امن وسلامتی اورعالم اسلام کی یکجہتی و خوشحالی کی دعائیں مانگیں۔

مکہ مکرمہ : مسجد حرام میں شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حامد عید کا خطبہ دے رہے ہیں
مکہ مکرمہ : مسجد حرام میں شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حامد عید کا خطبہ دے رہے ہیں

خطبے میں امام مسجد نے کہا مسلمان کی سب سےبڑی طاقت اتحاد ہے۔ اور زندگی اللہ کی دی ہوئی امانت ہے اس کو سنوارو۔زبان،رنگ اور نسل سے اوپر انسانیت ہے۔

سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان نے سول ، عسکری لیڈرز اور دیگر افراد سے ملاقات کی ، اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

یا درہے کہ گزشتہ روز سعوی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی طرف سے شوال کا چاند دیکھنے کے لے اجلاس ہوئے۔فیلڈ میں موجود ماہرین نے شہادتوں کی بنیاد چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔

خادمین حرمین شریفین، ولی عہد اور سعودی عرب کے عوام اور تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دیں۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔ترکیہ کی آیا صوفیہ مسجد میں شہریوں نے بڑی تعدادمیں عید کی نماز ادا کی۔مصر میں ابوبکر صدیق مسجد میں نماز عید کابڑا اجتماع ہوا۔

اسی طرح یمن، بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، لبنان،عراق، شام میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔یونان، جرمنی اور کرغزستان میں بھی مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی ۔۔

برطانیہ اور یورپ میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے، جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ لمبی قطاروں میں نمازعید کے لیے اپنی باری کا انتظار کر تے رہے ،بارش سے بچنے کے لیے چھتریاں بھی اٹھا رکھی تھیں۔

دوسری جانب بھارت، ایران، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عید الفطر ہفتہ بائیس اپریل کو ہوگی۔

SAUDIA ARABIA

Namaz Eid

Saudi Haramin Sharafin

Tabool ads will show in this div