کچہ رجوانی: سکھانی اور لٹھانی گینگ کے دہش گردوں کیخلاف گرد گھیرا تنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب صورتحال کا جائزہ لینے جنوبی پنجاب پہنچے ،پولیس حکام نےآپریشن پربریفنگ دی
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

کچہ رجوانی کے علاقے میں خطرناک دہشتگردوں کیخلاف 13 روزسے آپریشن جاری ہے، جہاں پولیس نے سکھانی اورلٹھانی گینگ کے بیس خطرناک دہشت گردوں کیخلاف مزید گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کچہ رجوانی کے علاقے میں خطرناک دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لینے جنوبی پنجاب پہنچ گئے۔

آئی جی پنجاب اور دیگر افسران نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔ پنجاب پولیس حکام کے مطابق کچہ رجوانی میں سکھانی اور لٹھانی گینگ اٹھارہ سے بیس دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس حکام نے بریفنگ میں بتایاکہ کچہ مورو اورکچہ جمال کے علاقے کلیئر کروا لیئے گئے ہیں۔ آپریشن کے تیرہ دنوں میں بیس عسکریت پسند گرفتار جبکہ تین ڈاکو ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کامیاب بنا کرعلاقے کو مستقل امن کا تحفہ دیں گے۔

دورے کے بعد نگران وزیر اطلاعات عامرمیراورآئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کی۔ عامیر میر نے بتایا کہ ہم آج کچےکےعلاقے میں گئے تھے،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کچےمیں جوانوں کاحوصلہ بڑھانےگئے۔

انہوںنے بتایا کہ پولیس نےکچےکےعلاقےمیں نگراں وزیراعلیٰ کوبریفنگ دی،جس کے مطابق کچےکےعلاقےمیں نوگوایریاکلیئرکرنےکیلئے11ہزارپولیس اہلکارتعینات ہیں،اور وہاں سڑکوں کاجال بچھانےکافیصلہ کیاہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے بتایاکہ یہ بات درست ہےکہ کچےکےعلاقےمیں دہشتگرد موجودہیں، وہاں ہم پرراکٹ فائرکیا گیا ، کچےکےعلاقےمیں کسی دشمن کاقبضہ نہیں،جوٹویٹس ہورہی ہیں ان کےتانےبانےٹی ٹی پی سےملتےہیں۔

انہوں نے کہا ہم نے23 ہزار500 ایکڑرقبےکو کلیئرکروادیا ہے، چندروزمیں12 کلومیٹرکا مزید علاقہ کلیئرہوجائےگا۔جہاں قانون نافذ نہ ہووہاں فیسیلٹیٹرزبن جاتےہیں ،جوبھی سرنڈرکرےگا ان کی زندگی کی گارنٹی میں دیتاہوں ۔

آئی جی پنجاب عثمان انورنے کہا نہ ہماری ہمت ختم ہوگی نہ ہی اسلحہ ختم ہوگا،دشمن دہشتگردوں سےزیادہ تربیت یافتہ ہے،دو سےڈھائی ماہ میں کوئی بھی اغواء برائےتاوان کی واردات نہیں ہوئی،سندھ کابھی ہمارےساتھ سو فیصدتعاون ہے،یہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کافیصلہ تھاسب اس میں شامل ہیں۔

Tabool ads will show in this div