مذاکرات کیلئے حکومت کا پی ٹی آئی کیساتھ باضابطہ رابطہ

ہم آپ سے باضابطہ بات چیت کے لیے رابطہ کررہے ہیں، حکومتی نمائندوں کی اسد قیصر سے گفتگو
<p>File photo</p>

File photo

وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے وقت مانگنے کے بعد حکومت کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کیلئے رابطہ ہوا ہے۔

سماء ٹی وی کو ذرائع کے حوالے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے نامزد کیے گئے نمائندوں وفاقی وزیر سردار ایاز صادق، اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق و دیگر نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سپیکر کا عہدہ سنبھالنے والے اسد قیصر سے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں، حکمران اتحاد نے کسی بھی سیاسی فریق سےمشروط مذاکرات کو مسترد کردیا

حکومتی نمائندوں کی طرف سے پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر کہا گیا ہے کہ ہم آپ سے باضابطہ بات چیت کے لیے رابطہ کررہے ہیں۔

اُدھر اسد قیصر نے حکومتی نمائندوں کے رابطے سے متعلق پیش رفت سے پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر کو آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں، پی ٹی آئی سے مذاکرات:حکمران اتحاد میں ڈیڈ لاک

اسد عمر نے اس سلسلے میں کہا کہ رابطہ اچھی بات ہے، حکومتی نمائندے سپریم کورٹ میں دورانِ سماعت اِس پیش رفت سے آگاہ کردیں۔

Tabool ads will show in this div