وفاقی وزیر طلحہ محمود کی سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ سے ملاقات

مکہ معظمہ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
<p>File photo</p>

File photo

وفاقی وزیر مذہبی امور محمد طلحہ محمود نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم ال عیسی سے مکہ معظمہ میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

انہوں نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں میں برادرانہ تعلقات مستحکم بنانے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔

ڈاکٹر عیسی نے مشکل اقتصادی حالات کے باوجود سعودی عرب اور حرمین شریفین سے پاکستانی عوام کے قلبی تعلق کی تعریف کی۔

ادھروزیرمذہبی امور نے پاکستان کے حج مشن کے ساتھ حاجیوں کیلئے سہولتوں کاجائزہ لیا اور یہ بات زوردیکر کہی کہ میرا بنیادی مقصد حج اخراجات کم کرنا اور پاکستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حجاج کو کم خرچ پرمعیاری سہولتیں فراہم کریں۔

Tabool ads will show in this div