پنجاب میں الیکشن کے فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرنہیں کی،الیکشن کمیشن
سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکرنے کی خبریں غلط ہیں، ترجمان ای سی پی کی وضاحت
الیکشن کمیشن آف پاکستان نےپنجاب میں انتخابات کے فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکرنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر نہیں کی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے وضاحتی بیان کےمطابق سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرنے کی خبریں غلط ہیں،الیکشن کمیشن نے اس حوالےسے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر نہیں کی۔