وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر2 بچے 24 گھنٹوں میں بازیاب
محسن نقوی نے بازیاب ہونے والے بچوں اوران کےوالدین سے ملاقات کی
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرپنجاب پولیس نے خان پورسے اغوا ہونےوالےدو بچے 24 گھنٹے میں بازیاب کرالئے۔محسن نقوی نے بازیاب ہونے والے بچوں اور والدین سے ملاقات کی۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے خان پورسے دوبچوں کے اغوا کے بعد ڈی پی اورحیم یارخان اوردیگرافسروں کوبچوں کوفوری بازیاب کرانے کاحکم دیاتھا،پولیس نے دونوں بچوں کوچوبیس گھنٹے میں بازیاب کرالیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بازیاب ہونے بچوں شایان اور سبحان کو پیار کیا اور شفقت کا اظہار بھی کیا۔والدین نے بچوں کی جلد بازیابی پروزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نےبچوں کی باحفاظت بازیابی پران کے والدین کو مبارکباد دی اورپولیس کی کوششوں کو سراہا۔