الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ 26 اپریل تک بڑھا دی
عیدالفطرکی سرکاری چھٹیوں میں دفاتر بند رہیں گے،26 اپریل کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات پرامیدواروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئےپارٹی ٹکٹ جمع کرانےکی تاریخ 26 اپریل تک بڑھا دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات پرامیدواروں کیلئےپارٹی ٹکٹ جمع کرانےکی تاریخ میں 26 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عیدالفطرکی سرکاری چھٹیوں کےدن ریٹرننگ افسران کے دفاتربندرہیں گے ، امیدواروں کی سہولت کیلئے 26 اپریل کو انتخابی نشان الاٹ کئےجائیں گے۔
خیال رہے کہ پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا آج آخری دن ہے ، جس کے مطابق امیدوارآج رات 12 بجے تک پارٹی ٹکٹ جمع کرا سکتے ہیں۔