مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کی ضمانت منظور
عدالت کا تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم
عدالت نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کی گاڑی کو ٹکر مار کر جاں بحق کرنے والے گاڑی کے ڈرائیور سمیت دو ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈرائیور راؤ گل خان کو ایک لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
کیس میں شامل دیگر دو ملزمان ارشد خان اور غلام شبیر کی بھی ضمانت منظور کر لی ، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے جسمانی ریمانڈ کے دوران تفتیش مکمل کر لی ہے، ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں جوڈیشل کر دیا جائے۔
عدالت نے کیس میں لگی دفعات قبل ضمانت ہونے پر ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔