ن لیگ کا سیاسی جماعتوں میں مذاکراتی عمل اتفاق رائے سے آگے بڑھانے پراتفاق
پاکستان مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعتوں میں مذاکراتی عمل کو اتفاق رائے سے آگےبڑھانے پراتفاق کرلیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں کااجلاس ہوا، جس میں حکومتی قانونی ٹیم اورمشیروں نے بھی شرکت کی، جبکہ قانونی ٹیم کی جانب سے شرکاء کوعدالتی معاملے پر پیشرفت سےآگاہ کیا گیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کےدرمیان مذاکرات کےحوالےسےامورپرمشاورت کی گئی ، اور مذاکراتی عمل کو اتفاق رائے سےآگےبڑھانے پراتفاق کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سےالیکشن سے متعلق کیس کی سماعت پربھی غورکیاگیا،اورقانونی ٹیم کی جانب سے اجلاس کےشرکاء کوعدالتی معاملے پر پیشرفت سےآگاہ کیا۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آج (19 اپریل ) وزارت دفاع کی جانب سے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواست پر سماعت کی اوردرخواست کو ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے کل سماعت پر تمام رہنماؤں کو طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران سٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منجمد سیاسی نظام چلنا شروع ہو رہا ہے، 14 مئی کا وقت قریب آ چکا ہے لہٰٗذا اگر سیاسی جماعتیں ایک مؤقف پر آ جائیں تو عدالت گنجائش نکال سکتی ہے۔