پی ٹی آئی نے انتخابی ٹکٹس کیلئے فیس مقرر کردی

الیکشن ہیڈ سیل سندھ فردوس شمیم نقوی نے مخالفت کردی
Apr 19, 2023

پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے ٹکٹس کیلئے امیدوار کے فارم کی فیس مقرر کردی، ایم این اے کا فارم 2 لاکھ روپے جبکہ ایم پی اے کیلئے ایک لاکھ روپے کے عوض فارم ملے گا۔ الیکشن ہیڈ سیل سندھ فردوس شمیم نقوی نے فیصلے کی مخالفت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کا نیا کارنامہ سامنے آگیا، عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹس کیلئے فارم کی بھی فیس مقرر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف ایم این ایز کے فارم کیلئے 2 لاکھ روپے اور ایم پی ایز کے فارم کیلئے ایک لاکھ روپے فیس وصول کرے گی۔

پی ٹی آئی کے الیکشن ہیڈ سیل سندھ فردوس شمیم نقوی نے پارٹی کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ کہتے ہیں کہ زیادہ فیس سے غریب پارٹی ورکر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

FIRDOUS SHAMIM NAQVI

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

GENERAL ELECTIONS 2023

Tabool ads will show in this div