نگراں حکومتوں کا معاملہ، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگراں حکومتوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نگراں حکومتوں کی مدت مکمل ہونے پر تحریک انصاف نے سپریم کور ٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پٹیشن سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے دائر کی جائے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ سے استدعا کرے گی کہ نگراں حکومت اپنی 90 دن کی آئینی مدت سے آگے نہیں جاسکتی لہٰذا دونوں صوبوں میں ایڈمنسٹریٹرز مقرر کئے جائیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تین اداروں نے انتخابی فنڈز اور سیکیورٹی معاملات پر اپنی رپورٹ جمع کرائی جبکہ وزارت دفاع نے سربمہر درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں۔