کراچی؛6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار
حکم کالعدم قراردینےکی وجوہات تفصیلی فیصلےمیں جاری ہونگی،عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی چھ یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پر فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سنایا۔
عدالت نے کراچی میں چھ یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قراردے دیا۔عدالت نے کہا کہ حکم کالعدم قراردینے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔
جماعت اسلامی نے چھ یونین کونسلزمیں دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ کی استدعا کی تھی۔