ڈیفالٹ کا نعرہ لگانے والے سن لیں پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کریگا، اسحاق ڈار

موجودہ حکومت نے ووٹ کی بجائے ملک بچانے کو ترجیح دی،مدینہ منورہ میں تقریب سے خطاب
<p>اسحاق ڈارمدینہ منورہ میں تقریب سے خطاب کرتےرہے ہیں۔</p>

اسحاق ڈارمدینہ منورہ میں تقریب سے خطاب کرتےرہے ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں،بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں بحران سے نکل آئے،ڈیفالٹ کا نعرہ لگانے والے سن لیں پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

مدینہ منورہ میں تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہا اسحاق ڈار نے کہاکہ6 ماہ کے دوران 11 ارب ڈالر کی بروقت ادائیگیاں کیں، سابق حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ووٹ کی بجائے ملک بچانے کو ترجیح دی،ڈیفالٹ کا نعرہ لگانے والے سن لیں پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا،انشاءاللہ پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

اسحاق ڈارنےمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کوعمرہ ادائیگی کے دوران سعودی پروٹوکول کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف کو سعودی پروٹوکول پاکستان سے بےپناہ محبت کا عکاس ہے۔

pmln

madinah

Finance Minister Ishaq Dar

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

IMF AND PAKISTAN

Tabool ads will show in this div