لاہور: چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے4 نئےکیسزرپورٹ
گزشتہ روز لاہور کے 415 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا، ضلعی انتظامیہ
ڈینگی مچھر پھرسے سراٹھانے لگا ہے ، اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورمیں 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہورمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے4کیسز سامنے آئے ہیں،یہ کیسزشالیمار، نشتر، سمن آباد، علامہ اقبال ٹائون کےعلاقوں میں رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق 4 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد رواں برس لاہورسے رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد تیس ہو گئی ہے۔جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈینگی کے بیس کیسز سامنے آئے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہورکی جانب سے بتایا گیا ہےکہ گزشتہ روزلاہور کے 415 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔