موجودہ ملکی صورتحال پرمشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا
پنجاب انتخابات کیس پر تبادلہ خیال،سیاسی جماعتوں میں مذاکرات پر غور ہوگا، ذرائع
ملک کی موجودہ صورتحال پر مشاروت کیلئے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بڑوں کی بیٹھک آج اسلام آباد میں لگے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ آج سہہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور سینئر رہنما شرکت کریں گے۔
انتخابات فنڈز معاملہ؛شہبازشریف کی اٹارنی جنرل سے ملاقات
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب میں انتخابات سے متعلق عدالتی احکامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔