قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے

مکی آرتھر محض دو روز سکواڈ کے ہمراہ رہیں گے، جس کے بعد انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے۔مکی آرتھر صرف ڈاربی شائر کی نوکری سے فراغت کے دنوں میں ذاتی طورپاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اورکوچنگ سٹاف سے ملاقاتوں کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پرغورکیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محض دوروزسکواڈ کے ہمراہ رہیں گے، جس کے بعد وہ واپس انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ مکی آرتھر کی سفارشات پر ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اوربیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک کا تقرر پہلے ہی کیا جاچکا ہے، جواس وقت قومی اسکواڈ کے ساتھ موجود ہیں۔

Pakistan Cricket Board (PCB)

national cricket team

Head coach Mickey Arthur

Tabool ads will show in this div