انتخابات فنڈز کیس ؛سپریم کورٹ میں آج رپورٹس جمع ہوں گی

عدالت نےالیکشن کمیشن،اسٹیٹ بینک ،وزارت خزانہ کو رپورٹ آج پیش کرنے کی ہدایت کررکھی

پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز فراہمی سے متعلق رپورٹس آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائیں گی۔

سپریم کورٹ نے 14 اپریل کو ان چیمبر سماعت کے بعد اسٹیٹ بینک اور وازرت خزانہ کو حکم دیا تھا کہ 17 اپریل کی شام تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو فراہم کیے جائیں۔

قومی اسمبلی، پنجاب میں الیکشن کیلئے 21 ارب جاری کرنےکا مطالبہ مسترد

چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت تین رکنی بنچ کے جاری کردہ حکمنامے میں الیکشن کمیشن،اسٹیٹ بینک اوروزارت خزانہ کو فنڈز فراہمی سے متلعق الگ الگ رپورٹس آج پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔تینوں رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیس کی مزید سماعت ہوگی۔

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

PUNJAB GENERAL ELECTION

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Punjab KPK elections

Election case

Tabool ads will show in this div