نادرانےانگلیوں کی شناخت کاجدید ترین نظام ”نادر“ متعارف کرا دیا

آئی ایس ٹیکنالوجی سے بنایا جانے والے نظام کی درستی کا تناسب 99.5 فیصد ہے
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

نیشل ڈیٹا بیس “ نادرا “نےانگلیوں کی شناخت کےجدید ترین نظام ”نادر“ کااجرا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے انگلیوں کے نشانات پرمبنی شناخت کےخودکارنظام کا اجراء کر دیا گیا۔

نادرا نے کہا ہے کہ اے ایف آئی ایس ٹیکنالوجی کی تیاری بائیومیٹرکس میدان میں بڑی کامیابی ہے، “نادر “کےنتائج انتہائی متاثرکن ہیں،درستی کا تناسب 99.5 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم (نادرا) کی جانب سے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ”اجازت آپ کی“ کے نام سے نئی سروس کا اجراء کردیا گیا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق نئی سروس کے ذریعے آپ اپنے تصدیق کا عمل بغیر کسی مشکل کے باآسانی مکمل کرسکیں گے۔

NADRA

fingerprint identification system

Tabool ads will show in this div