عمران خان کا آج بھی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا امکان

تمام عدالتوں میں عمران خان کے وکلاء ہی پیروی کریں گے،وکیل

اپنے خلاف مختلف مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آباد نہیں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد کی 3 مختلف عدالتوں میں عمران خان کے کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں۔عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں آج مختلف عدالتوں میں دائر کی جائیں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8 مقدمات میں عمران خان کی پیشی سے متعلق سرکلر جاری

استثنیٰ کی یہ درخواستیں سیکیورٹی وجوہات اور سیاسی نوعیت کے مقدمات کے باعث دائر کی جائیں گی۔عمران خان کی لیگل ٹیم میں وکلاء سلمان صفدر، فیصل چوہدری، نعیم پنجوتھہ اورعلی بخاری مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

عمران خان کیخلاف 121مقدمات میں کارروائی روکنے کے لیے درخواست سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اے ٹی سی کے بعد ضلعی کچہری اور پھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو گی۔تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں عمران خان کو اے ٹی سی نے آج تک ضمانت میں توسیع دے رکھی ہے۔

عمران خان کے خلاف ضلع کچہری میں خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس بھی آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔سول جج ملک امان نے آج عمران خان کو کیس کی نقول کی فراہمی کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

IMRAN KHAN ARREST WARRANT

imran khan cases list

imrankhan cases

Tabool ads will show in this div