تیسرا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو4 رنز سے شکست دیدی

پاکستانی کھلاڑی افتخار احمد 24 گیندوں پر 60 رنز بنا کر نمایاں رہے

تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیدی، شکست کے باوجود پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 159 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد نے 24 گیندوں پر 60 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی،فہیم اشرف نے 14 گیندوں پر 27 رنز اسکور کیے،فخرزمان17، شاداب خان 16 اور صائم ایوب 10 رنز پر آوٹ ہوئے، جبکہ محمد رضوان 6 اور بابراعظم 1 رن بناسکے۔

مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے جمی نیشم نے تین، ایڈم ملن اور رچن روینڈرا نے دو دو جبکہ میٹ ہینری اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچزکی سیریزکے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویزٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور بوئس نے کیا، اپنے کیریئر کا 50 واں ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے شاہین شاہ آفریدی نے انہیں شاندار گیند پر بولڈ کر دیا۔بیٹر نے 7 سکور کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ول ینگ 15 گیندوں پر17 سکوربنا کر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ اس دوران ڈیرل مچل نے جارحانہ انداز اپنایا اور 26 گیندوں پر 33 سکور باری کھیلی، ان کی اس اننگز میں 2 چوکے اور ایک شامل تھا، فاسٹ باؤلر کا نشان بن گئے۔

اس دوران کیویز ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم 49 گیندوں پر 64 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حارث نے وکٹ حاصل کی، بیٹر نے اپنی اننگز میں دو چھکے اور سات چوکے لگائے۔

کیویز کو چھٹا نقصان جیمی نیشم کی صورت میں اٹھانا پڑا، آل راؤنڈر 6 گیندوں پر 10 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بن گئے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 163 رنز بنائے۔ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے ایک شکار کیا۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ کیویز سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں، ایڈم ملنے اور ایش سودھی کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستانی سکواڈ

بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ

نیوزی لینڈ سکواڈ

ٹام لیتھم، چیڈ بوئس، وِل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیمپن، جیمی نیشم، رچن رینڈورا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودھی، بین لسٹر

خیال رہے کہ اس میچ میں شکست کے باوجود 5 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2-1کی برتری حاصل ہے۔

Tabool ads will show in this div