انتخابی فنڈز: الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے رپورٹس جمع کرادیں

سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز فراہم کرنیکا حکم دیا تھا

پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے اپنی اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔ اسٹیٹ بینک نے فنڈز جاری نہ کرنے کی وجوہات بتائی ہیں جبکہ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے کی تفصیلات شامل ہیں۔

پنجاب میں الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے اپنی اپنی رپورٹس عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آگاہ کیا ہے کہ انتخابات کیلئے پیسے نہیں مل سکے، رپورٹ میں سیکیورٹی پلان نہ فراہم کئے جانے کا پہلو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے رپورٹ میں رقم منتقل نہ ہونے کی وجوہات بتائیں جبکہ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے کی تفصیلات شامل۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں رقم منتقل نہ ہونے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔ رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ آفس میں جمع کروائی گئیں، جو ججز کو چیمبرز میں بھجوائی جائے گی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ جمع

وزارت خزانہ نے بھی انتخابات کیس میں فنڈز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ رپورٹ اٹارنی جنرل آفس کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے۔

رپورٹ میں وفاقی کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے اور عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک کو فراہم کردہ معاونت کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

وزارت خزانہ نے رپورٹ میں فنڈز منتقلی پر قانونی پہلوؤں کو بھی اُجاگر کیا ہے۔

الیکشن کمیشن اجلاس

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ای سی پی کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی فنڈز سے متعلق رپورٹ کو حتمی شکل دیدی گئی۔

رپورٹ کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن کو فنڈز منتقل نہیں کئے گئے۔ رپورٹ میں سیکیورٹی پلان نہ فراہم کئے جانے کا پہلو بھی شامل کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان آج ہی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کئے جائیں۔

قائمہ کمیٹی برائے وزارت خزانہ کا گزشتہ روز اجلاس ہوا، جس میں قائم مقام گورنر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر رقم ایلوکیٹ کردی لیکن رقم کے اجراء کا اختیار اسٹیٹ بینک کے پاس نہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر اسمبلی نے 30 جون تک منظوری نہ دی تو پھر کون ذمہ دار ہوگا؟، سنجیدہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، بہتر ہے منظوری پہلے لی جائے۔

قائمہ کمیٹی نے قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز جاری نہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ قومی اسمبلی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ سمری وفاقی کابینہ کو بھیجیں گے، تمام ادارے رولز پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں۔

وزیر مملکت خزانہ نے وفاقی کابینہ کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس پر بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجوادیا۔

قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری کیلئے ایک تحریک پیش کی گئی جسے مسترد کردیا گیا، حکومتی ارکان نے پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی مخالفت کردی۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN DEMOCRATIC MOVEMENT (PDM)

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Tabool ads will show in this div