پرفارمنس پر یقین رکھتا ہوں، ٹیم میں واپس آؤں گا، میر حمزہ
نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی بولنگ کی لیکن وکٹ نہ لے سکا، قومی فاسٹ بولر
قومی فاسٹ بولر میر حمزہ کہتے ہیں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے وکٹ نہ لے سکا، میری توجہ صرف اپنی پرفارمنس پر ہے، ٹیم میں واپس آؤں گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورۂ زمبابوے کیلئے سخت تیاریاں کر رہے ہیں، شاہین کی ٹیم میں بطور سینئر بولر کھیلوں گا، میرا کام ہے کہ نوجوانوں کو سکھاؤں۔
ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی بولنگ کی لیکن وکٹ نہ ملی، وکٹ نہ ملنے کا افسوس ہے لیکن پرفارم کرکے ٹیم میں واپس آؤں گا، میں صرف پرفارمنس پر یقین رکھتا ہوں۔