پی آئی اے کے 2 طیاروں کے حادثات ائیرلائن انتظامیہ کی نااہلی قرار
سال 2021-22 میں پی آئی اے کے دو اے ٹی آر طیاروں کو حادثات ائیرلائن انتظامیہ کی نااہلی کی پیش آئے۔
تفصیلات کےمطابق آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں سال 2021-22 میں پی آئی اے کے دو اے ٹی آر طیاروں کے حادثات ائیرلائن انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا گیا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر چوبیس نومبر دو ہزار اٹھارہ کو اے ٹی آر طیارہ حادثے سےدس اعشاریہ تیرہ سو اٹھانوے ملین جبکہ بیس جولائی کو گلگت ائیر پورٹ پر طیارے حادثے سے بھی دس اعشاریہ تیرہ سو اٹھانوے ملین سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ حادثات سے مجموعی طور پرائیر لائن کو 2 ہزار796 ملین سے زائد کا نقصان ہوا۔
رپورٹ میں ایس اوپیز پرعملدرآمد میں ناکامی اور فیصلہ کرنے کی خرابی سمیت فرسٹ افسر کے کردار کا بھی ذکر کیا گیاہے، آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی تحقیقاتی رپورٹ میں حادثات کی مختلف وجوہات بیان کی گئیں۔
آڈیٹرزنے حکام سے انکوائری رپورٹ شیئر کرنے اور متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کی ہدایات کی ہے۔