ٹوبہ ٹیک سنگھ:ٹریلر میں آگ بھڑکنے سےلاکھوں کا کپڑاخاکستر
ٹریلر کراچی سے فیصل آباد جا رہا تھا، آگ بجلی کی تاریں ٹکرانے سے لگی، ریسکیوترجمان
ٹوبہ ٹیک سنگھ وریام روڈ پرٹریلرمیں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا خاکسترہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ وریام روڈ پر کراچی سے فیصل آباد جانے والے ٹریلر میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ بن گیا۔
آگ لگنے کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ ٹریلر کے بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث لگی ۔
خیال رہے کہ حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔