ملتان میں مفت آٹا پوائنٹس پرآج آٹا تقسیم کا آخری روز
اسپورٹس گراؤنڈ میں شہریوں کی بڑی تعداد آٹا وصول کرنے پہنچ گئی
ملتان میں مفت آٹا پوائنٹس پرآج آٹا تقسیم کا آخری روز ہے۔اسپورٹس گراؤنڈ میں شہریوں کی بڑی تعداد آٹا وصول کرنے پہنچ گئی ہے۔
اسپورٹس گراؤنڈ میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 34 سینٹرز پر 20لاکھ سے زائد مفت تھیلےتقسیم کیے جاچکے۔آخری روز آٹا کاؤنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
ملتان میں انتظامیہ کے مطابق اب تک بیس لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے فراہم کیے جاچکے ہیں۔