قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس پیر کو طلب

پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب روپے کی ادائیگی کے حکم کا جائزہ لیا جائیگا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس کل (پیر کو) طلب کرلیا گیا، جس میں پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب روپے کے فنڈز کے اجراء کے معاملے پر سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو جاری احکامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل کو بھی طلب کرلیا گیا، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اور وزیر تجارت سید نوید قمر کو بھی دعوت نامہ جاری کردیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں عام انتخابات کیلئے 21 ارب روپے کے فنڈز کے اجراء سے متعلق سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو احکامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز اجراء کی ہدایات پر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کے التواء کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا گیا تھا ساتھ ہی حکومت کو الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔

عدالتی احکامات کے باوجود حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی پر عدالت عظمیٰ نے اسٹیٹ بینک کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

PUNJAB GENERAL ELECTION

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

NATIONAL ASSEMBLY STANDING COMMITTEE FOR FINANCE

Tabool ads will show in this div