کندھ کوٹ: رشتہ کے تنازع نے 4 افراد کی جان لے لی

ڈومکی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد زخمی بھی ہوئے
Apr 16, 2023

کندھ کوٹ کے علاقے بخشاپور میں ڈومکی برادری کے دو گروپوں میں رشتہ کے تنازع پر تصادم ہوا، نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی جس میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کی ڈومکی برادری کے دو گروپوں میں کافی عرصے سے رشتے کا تنازع چلا آرہا تھا، آج انڈہی اسٹاپ کے قریب دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں۔

kandhkot

Sindh Police

Tabool ads will show in this div