نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ٹی ٹونٹی، رضوان کو آرام دینے کا امکان

وکٹ کیپر بیٹر بہتر محسوس کر رہے ہیں، آرام کے بعد ٹیم میں دوبارہ واپس آجائیں گے، بابر اعظم
<p>فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔</p>

فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زخمی ہونے والے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو سیریز کے تیسرے میچ میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں گرین شرٹس نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی تاہم اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان زخمی ہوگئے جن کے اگلا میچ کھیلنے سے متعلق کپتان بابر اعظم کا موقف سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں، بابر اور رضوان نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے رضوان کی انجری کے حوالے سے بتایا کہ بیٹر پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، ہوسکتا اگلے میچ کا آرام کرایا جائے جس کے بعد وہ ٹیم میں دوبارہ واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر سنچری بناکر بے حد خوشی ملی۔ پچ پر ابتدائی اوورز میں فاسٹ باؤلرز کو مدد مل رہی تھی لیکن پارٹنرشپ قائم کرکے میچ پر گرفت کو مضبوط کیا۔ ہماری بولنگ لائن بہترین ہے، تجربہ کار اور نوجوان فاسٹ بولرز کا اچھا کمبینشن ہے کوشش ہوگی بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیں۔

Tabool ads will show in this div