ہمارے ہوتے کھیلوں کے میدان کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہونگے، وہاب ریاض
وزیراعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کرنا بے سود ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرف کی تنصیب کاافتتاح کردیا ہے، بین الاقوامی معیارکےمطابق ٹرف بچھائی گئی ہے، کوشش ہےکہ کھلاڑیوں کوبہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں، ”منسٹر صاحب“ کو ٹائٹ رکھوں گا، بابراعظم کا وہاب ریاض پر تبصرہ
مشیر برائے کھیل کا کہنا تھا کہ بہت جلد ہاکی کا ایک بڑا ٹورنامنٹ اناونس کرنے جا رہے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں سٹیڈیم کو پرائیویٹائز کیا جائے۔ کھیلوں کی جگہ پرکھلاڑیوں کو ہی آنا چاہئے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے ہوتے کھیلوں کے میدان کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں ہوں گی، بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کرنا بے سود ہے۔ نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرےٹی ٹونٹی میں بابراعظم نےورلڈ کلاس اننگ کھیلی۔