بابر اعظم کی سنچری، پاکستان کا کیویز کو 193 رنز کا ہدف
دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 193 رنز کا ہدف دیدیا۔
لاہور میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی بیٹنگ
قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، دونوں نے ابتداء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وکٹ کے چاروں اطراف دلیرانہ شارٹس کھیلے۔
اس دوران محمد رضوان نے اپنے کیریئر کی 24 ویں نصف سنچری مکمل کی تاہم وہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور 34 گیندوں پر 50 سکور بنا کر ہینری کی شاندار گیند پر پویلین لوٹ گئے، اس سے اگلی ہی گیند پر فاسٹ باؤلر نے فخر زمان کو صفر پر چلتا کیا۔
قومی ٹیم کو تیسرا نقصان 102 سکور پر اٹھانا پڑا جب نوجوان بلے باز صائم ایوب صفر پر ریندورا کی گیند پر جیمی نیشم کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد عماد وسیم بھی بڑی اننگز کھیل نہ سکے اور جیمی نیشم کی گیند پر وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے کیچ تھاما۔
گرین شرٹس کے کپتان نے بھی ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی 31 ویں نصف سنچری مکمل کی۔
اس دوران قومی ٹیم کے کپتان نے مڈل آرڈر بیٹرز افتخار احمد کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آخری 43 گیندوں پر 87 سکور بنائے۔
پہلی اننگز کے آخری گیند پر اس وقت دلچسپ صورتحال ہوئی جب قومی ٹیم کے کپتان نے چوکا لگا کر کیریئر میں بطور کپتان تیسری سنچری مکمل کی۔
پاکستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے، بابر اعظم 58 گیندوں پر 101 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، افتخار احمد نے 33 سکور کی باری کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری نے 2 جبکہ جیمی نیشم اور رویندرا نے 1.1 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی سکواڈ
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان پارک
نیوزی لینڈ سکواڈ
ٹام لیتھم (کپتان)، چیڈ بوئس، ول ینگ، ڈیرل مچل، جیمی نیشم، رچن رینڈورا، میکونچی، ہینری شپلے، میٹ ہینری، بین لسٹر