معیشت کی بحالی صوبائی عام انتخابات سے زیادہ اہم قرار

مخالفین کے اثرات اور اثر رسوخ اب بھی موجود ہیں، سابق صدر

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات سے کبھی انکار نہیں کر سکتے ہیں لیکن سیاسی جماعتوں کو اکٹھے بیٹھ پر اس پر غور کرنا ہو گا۔

ایک انٹرویو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال بہت خراب ہے اور اس وقت تمام جماعتوں کے نزدیک معیشت کی بحالی سب سے بڑا اور اہم ہدف ہونا چاہیے۔

سابق صدر نے کہا کہ انتخابات سے انکاری نہیں، صرف تاریخ کا مسئلہ ہے۔ ابھی بہت جلدی ہے، حالات ٹھیک نہیں۔ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے پیسے ملنا ہیں، ان سے صورت حال کو بہتر بنانا ہے۔

اس سال اکتوبر میں بھی عام انتخابات نہ ہو سکنے کے خدشے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایسا ممکن نہیں کہ انتخابات نہ ہو، کوئی بھی سیاسی جماعت ایسا کیسے سوچ سکتی ہے؟ جب ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا معاشی ایمرجنسی لگا کر انتخابات ملتوی کیے جا سکتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ ایسا بھی ممکن نہیں ہو سکے گا۔

آصف علی زرداری نے بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ ان کے مخالفین کے اثرات اور اثر رسوخ اب بھی موجود ہیں اور وہ افغانوں اور بلوچوں کو گمراہ کر کے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان مقبول نہیں ہیں بلکہ بچوں کو تنخواہیں دے کر گمراہ کر رہے ہیں۔ دوسرا غربت ہے، لوگوں کے چولہے نہیں جلیں گے تو کیا مجھے دعائیں دیں گے۔

آئندہ انتخابات میں سیاسی اتحاد سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے کیونکہ ابھی اس متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ASIF ALI ZARDARI

Punjab Elections

economic crises

Tabool ads will show in this div