عمران خان کیخلاف کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔
عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کو ٹیم کا کنونیئر مقرر کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے نمائندے بھی خصوصی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں، علی زیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، عمران خان
اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیپٹل افسران کے خلاف پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات ایک منصوبے کا حصہ ہیں۔ پولیس نے تمام ملزمان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سیکیورٹی فراہم کی ہے۔
پولیس نے کہا کہ تمام مقدمات قانون کے مطابق درج کیے گئے ہیں اور ان پر کارروائی کی جا رہی ہے، پولیس قانون کی حکمرانی کو نافذ کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔