طیبہ گل کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونیکا عندیہ
طیبہ گل کیس میں عمران خان دوسری بار طلبی پر بھی اسلام آباد پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئے
طیبہ گل کیس میں عمران خان دوسری بار طلبی پر بھی اسلام آباد پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ انکوائری ٹیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔
پی ٹی آئی وکیل نعیم حیدر پنجوتھا آئی جی آفس میں پیش ہوئےاور بتایا کہ عمران خان سیکیورٹی خدشات کی بنا پر خود پیش نہیں ہو سکتے۔
سوالنامہ دیدیا جائے تو تحریری جوابات فراہم کر دیئے جائیں گے ۔
پولیس ٹیم نے وکیل سے کہا یہ بتایا جائے کہ عمران خان کو نوٹس زمان پارک لاہور بھیجا جائے یا بنی گالہ رہائشگاہ کے ایڈریس پر۔
سوالنامہ بھجوانا ہے ، طلبی کا نوٹس یا وارنٹ گرفتاری، اس کا فیصلہ غوروخوض کے بعد کیا جائے گا۔