پنجاب حکومت کو پراسیکیوٹر جنرل کو بلا وجہ عہدے سے ہٹانے کا اختیار مل گیا
پنجاب کابینہ نے گورنر کے جاری کردہ آرڈنینس کی منظوری دیدی
پنجاب حکومت کو پراسیکیوٹر جنرل کو بغیر کسی وجہ کے عہدے سے ہٹانے کا اختیارمل گیا۔
پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹرجنرل کوعہدے سے ہٹانے کے لئے وجہ ظاہر کرنے کی شرط ختم کر دی ہے۔پنجاب کابینہ نے گورنرکے جاری کردہ آرڈنینس کی منظوری دیدی۔
حکومت الیکشن کروانے کےلیے تیار ہے،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی
آرڈنینس کے مطابق مدت ملازمت کے دروان حکومت کسی بھی وقت پراسیکیوٹر جنرل کوعہدےسے ہٹا سکےگی،پراسیکیوٹرجنرل کی تعیناتی3سال کےلیے کی جاتی ہے۔
دستاویزکےمطابق حکومت پراسیکیوٹرجنرل کی کارکردگی پراطمینان کی صورت میں دوسال اضافہ بھی کرسکےگی۔