کشمور میں ڈاکوؤں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید،4 زخمی
ریسکیو حکام نے زخمی اہلکاروں کو رحیم یار خان اسپتال منتقل کردی
سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے گیھلپور میں پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکووں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہد جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں مقامی تھانہ کے ایس ایچ او بھی شامل ہیں جنہیں علاج کےلیے رحیم یار خان اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ضلع بھر سے پولیس نفری کچے کی طرف روانہ کردی گئی۔
دوسری جانب رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ایک ہفتے سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق پولیس لٹھانی گینگ کے سرغنہ کے ٹھکانے تک پہنچ گئی۔
آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں راکٹ لانچر، ایل ایم جی،کلاشنکوف اورسیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔