وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا
کابینہ اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی ہوا
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔کابینہ اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کے فیصلے سے متعلق کابینہ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر کابینہ کو بریفنگ دی جانی تھی۔
وقاقی کابینہ کا اجلاس طلب، اہم فیصلوں کا امکان
وزیرقانون اعظم نذیر تارڈ اوراٹارنی جنرل اجلاس میں حکومت کی قانونی حکمت عملی سے کابینہ کو آگاہ کرنا تھا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غوراور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظراہم فیصلے کیے جانے کا بھی امکان تھا۔