کراچی: دکان میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق
واقعہ بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا
کراچی میں گیس سلنڈر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 24 مارکیٹ کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق واقعے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔
دھماکے سے کئی دکان کو بھی نقصان پہنچا، امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، تحقیقات شروع کردی گئیں۔