مردم شماری کا آخری دن، کراچی کی آبادی کتنی ہوگئی؟

ڈیجیٹل مردم شماری کی مدت میں 5 روز کی توسیع کی گئی تھی
Apr 15, 2023

پاکستان میں ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل جاری ہے، سندھ کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ہے جبکہ کراچی ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 50 لاکھ گنی گئی ہے۔

پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا عمل جاری ہے، 5 روزہ توسیع کے دوران کراچی کی آبادی میں 12 لاکھ کا اضافہ ہوا جبکہ سندھ کی آبادی 4 کروڑ 83 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 43 لاکھ ہوگئی۔

ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو کا کہنا ہے کہ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی ڈویژن کی آبادی اب تک ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے، حیدرآباد ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 9 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 12 لاکھ ہوگئی۔

منور گھانگرو کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ کی آبادی 74 لاکھ سے زائد، میرپورخاص کی آبادی 48 لاکھ سے زائد، شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی 57 لاکھ سے زائد ہے اور سکھر ڈویژن کی آبادی 60 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔

pakistan census

digital census 2023

Tabool ads will show in this div