کا امتحان اردو میں بھی لیا جائے گا۔ CAPF

Image

AMN

مسلح افواج میں شامل ہونے والے اردو میڈیم طلباء کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ایک بڑے فیصلے میں، مرکزی وزارت داخلہ نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے لیے کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) کے امتحان کو ہندی اور انگریزی کے علاوہ اردو سمیت 13 علاقائی زبانوں میں منعقد کرنے کی منظوری دی ہے۔

ہندی اور انگریزی کے علاوہ اب آسامی، بنگالی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، کنڑ، تمل، تیلگو، اوڈیا، اردو، پنجابی، منی پوری اور کونکنی میں سوالیہ پرچہ ترتیب دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ 13 علاقائی زبانوں میں امتحان یکم جنوری 2024 سے لیا جائے گا۔ اس میں کہا گیا ہے، اس فیصلے کے نتیجے میں لاکھوں امیدوار اپنی مادری زبان اور علاقائی زبان میں امتحان میں حصہ لیں گے۔

یہ فیصلہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی پہل پر لیا گیا ہے تاکہ سی اے پی ایف میں مقامی نوجوانوں کی شمولیت اور علاقائی زبانوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) اسٹاف سلیکشن کمیشن کی طرف سے کئے جانے والے فلیگ شپ امتحانات میں سے ایک ہے جو ملک بھر سے لاکھوں امیدواروں کو راغب کرتا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایک وسیع مہم شروع کریں جس میں مقامی نوجوانوں کو اپنی مادری زبان میں امتحان دینے کے اس موقع کا استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے اور بڑی تعداد میں حصہ لے کر ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنا کیریئر بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.