کے ٹو صفائی مہم، کوہ پیما ساجد علی سدپارہ میدان میں آ گئے
بڑی مہم شروع کی ہوئی ہے، امداد کی اشد ضرورت ہے، ٹویٹ
کے ٹو کی صفائی مہم کے لیے پاکستان کے معروف کوہ پیما ساجد علی سدپارہ میدان میں آ گئے۔
ساجد علی سد پارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ کے ٹو پاکستان کا مشہور پہاڑ ہے، اس پہاڑ پر گندگی بہت زیادہ ہے، یہاں پر صفائی کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں، ساجد سدپارہ نے ایک اور اعزار اپنے نام کرلیا
ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ساجد علی سدپارہ نے کے ٹو پر صفائی مہم شروع کی ہوئی ہے، اس بہت بڑے کام کے لیے امداد کی اشد ضرورت ہے۔ سب سے گزارش ہے س مہم میں شرکت کریں۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ کے ٹو کی صفائی جاری رکھیں۔