آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سنہ 1973 کا آئین بنانے والوں کو خراج تحسین پیش

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سینٹر آف گریویٹی پاکستان کے عوام ہیں، آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں۔ عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ حاکمیت اعلی اللہ تعالی کی ہے، اللہ تعالیٰ کے اس حکم سے ہی آئین کو اختیار ملا ہے۔ آئین کہتا ہے کہ اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔ آرمی چیف نے 1973 کا آئین بنانے والوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں اسی ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں،ہمارے شہدا کی عظیم قربانیوں سے امن بحال ہوا، یہ محنت چار سال میں ضائع کر دی گئی۔

ARMY CHIEF

parliment

COAS GENERAL ASIM MUNIR

Tabool ads will show in this div