آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ سیاسی جماعتیں متحرک

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان متفقہ امیدوارلانے پر مشاورت جاری
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

آزاد کشمیرکا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟اس کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئی ہیں۔

آزاد جموں کشمیرکی عدالت عالیہ کی جانب سےسردار تنویرالیاس کی کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قراردیتے ہوئے آزاد کشمیر کی وازرت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد تمام سیاسی جماعتیں اپنا وزیراعظم لانے کیلئے متحرک ہوگئی ہیں۔

تحریک انصاف دوبارہ اپنا وزیراعظم لانے کیلئےمتحرک ہے ، پیپلزپارٹی کی طرف سے پارٹی صدر چوہدری یاسین،ن لیگ نے صدر جماعت شاہ غلام قادر کو امیدوار نامزد کردیا جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان متفقہ امیدوار لانے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصراورپرویز خٹک مظفرآباد پہنچ گئے ہیں ،تحریک انصاف کے رہنماؤں نے قائم مقام وزیراعظم خواجہ فاروق سمیت پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں،تحریک انصاف کی جانب سے عبدالقیوم نیازی،انوارالحق اور دیوان چغتائی کے نام زیرغورکیا گیاہے۔

آزادجموں کشمیر قانون سازاسمبلی کانئے قائد ایوان کےانتخاب کیلئے آج ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سےملتوی کر دیا گیا ہے۔

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Prime Minister of Azad Kashmir

Tabool ads will show in this div