علی امین گنڈا پور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے

تحریک انصاف کے رہنما کو تیسرے مقدمہ میں اے ٹی سی سرگودھا میں کل پیش کیاجائے گا

بھکرکی مقامی عدالت نے رہنما تحریک اںصاف علی امین گنڈاپورکو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

علی امین گنڈا پور بھکر میں درج تین مقدمات کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں عدالت علی امین گنڈا پور کو ڈسچارج کردیا جبکہ تھانہ سرائے مہاجر میں درج مقدمہ میں مجسٹریٹ کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب علی امین گنڈا پورکو تیسرے مقدمہ میں انساد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں کل پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

بھکر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے 3 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو دو روزہ راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کیا۔

PTI

PUNJAB POLICE

ali amin gandapur arrest

Tabool ads will show in this div