کروڑوں روپے رشوت لینےکا مقدمہ؛پرویز الہٰی کی 27اپریل تک عبوری ضمانت منظور
عدالت نے 27 اپریل تک اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری سے روک دیا
اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔
کروڑوں روپے رشوت لینےکا مقدمہ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نےپرویزالہی کیخلاف کیس کی سماعت کی ۔جج علی رضا نےعبوری ضمانت پرسماعت کی۔عدالت نے پرویز الہٰی کی 27اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔عدالت نےاینٹی کرپشن کو27 اپریل تک سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری سے روک دیا۔
پرویزالہٰی اور عمران خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
عدالت نے پرویز الہٰی کوشامل تفتیش ہونےکا حکم جاری کردیا۔عدالت کی جانب سے پرویزالہیٰ کوایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔