انتخابات فنڈز معاملہ؛شہبازشریف نے اٹارنی جنرل کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا

وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈزجاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں،اٹارنی جنرل

سپریم کورٹ،پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ،وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا۔

اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان سپریم کورٹ سے وزیراعظم آفس کیلئے روانہ ہوگئے۔اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے آج ان چیمبر سماعت کے حوالے سے ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔

پنجاب انتخابات: فنڈز کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ بینک کو نوٹس

اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نےحکومت کو فنڈزجاری کرنے سے روک دیا ہے،وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈزجاری کرنے کا کوئی اختیارنہیں، حکومتی مؤقف ان چیمبر سماعت کے دوران پیش کریں گے۔

pm shehbaz sharif

ATTORNEY GENERAL OF PAKISTAN

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

PUNJAB GENERAL ELECTION

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Punjab KPK elections

Tabool ads will show in this div